اسحاق ڈار کا بنگلادیشی اور قطری وزرا سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی امور پر خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلادیشی مشیر خارجہ اور قطری وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار کا بنگلادیشی اور قطری وزرا سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلادیشی مشیر خارجہ توحید حسین اور قطری وزیر مملکت خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں سے بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور بنگلادیشی مشیر خارجہ نے دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قطری وزیر کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور خطے میں عالمی پیش رفت پر بات چیت کی۔

ان روابط میں مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے اور علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ کے لئے پائیدار روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں