ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کوپیکاایکٹ کے تحت 10 سال قید کی سزا

اسلام آباد کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متنازعہ ٹویٹس کیس میں دس دس سال قید کی سزا سنائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا اور انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسکیوشن کے پانچ گواہان کی شہادتوں کی بنیاد پر یہ فیصلہ سنایا۔

پراسکیوشن نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر کالعدم تنظیموں کے ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی۔

دیگر متعلقہ خبریں