روس سے کاروبار کرنے پر سخت امریکی پابندیاں عائد کی جائیں گی

امریکی صدر ٹرمپ نے روس کے ساتھ کاروبار کرنے پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز سخت قوانين سازی کی تیاری کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں ایران کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں مختلف پابندیاں اور اقدامات شامل ہوں گے۔

ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر مادورو سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ دیکھتے ہیں یہ مذاکرات کس سمت میں جاتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بات چیت کرنے کے خواہاں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں