ڈھاکا میں کشیدگی، دستی بم حملے اور فوج کی تعیناتی

ڈھاکا میں کشیدگی بڑھ گئی، دستی بم حملے، فوج تعینات۔ شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے فیصلے سے قبل دارالحکومت ڈھاکا میں کشیدگی بڑھ گئی۔ مختلف مقامات پر دستی بم حملے کیے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈھاکا پولیس کمشنر نے حملہ آوروں کو گولی مارنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ شہر کے حساس مقامات پر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلے کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے عوامی لیگ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر عام انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ پر سیاسی مقاصد کے تحت مقدمہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل آج شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق فیصلہ سنائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں