ملک بھر میں خشک سردی کا امکان، متعدد علاقوں میں دھند متوقع

ملک بھر میں خشک سردی کا امکان، مختلف علاقوں میں دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور صبح و رات کے اوقات میں ہلکی دھند متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشن گوئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور سردی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ صبح و رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں