پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں تبدیل

اکتوبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا، سال بہ سال 255 فیصد اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک نے اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں جانے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس میں تھا۔ اکتوبر میں ملکی درآمدات 5.27 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 2.74 ارب ڈالر رہیں۔

اکتوبر 2025 میں تجارت، خدمات اور آمدنی کا مجموعی خسارہ 3.65 ارب ڈالر تھا، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں یہ 2.82 ارب ڈالر تھا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سال بہ سال 255 فیصد بڑھا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کی درآمدات 20.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں