پاکستانی نوجوانوں کو روس میں مفت تعلیم کے مواقع

پاکستانی نوجوانوں کو روس میں مفت تعلیم کے مواقع مل رہے ہیں جہاں اوپن اولمپیاڈ کے ذریعے تعلیمی صلاحیتوں کے مظاہرے پر مکمل مفت تعلیم دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی نوجوانوں کو روس میں مفت تعلیم کے مواقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی نوجوانوں کے لیے روس میں مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع سامنے آیا ہے، جو خاص طور پر مہنگی تعلیم کے دور میں بیرونِ ملک پڑھنے کے خواہشمندوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی آف رشیا (RUDN University) کے زیرِ اہتمام اوپن اولمپیاڈ کی آن لائن رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے، جو پاکستانی طلبہ کے لیے کھلا ہے۔

اس موقع سے ہائی اسکول مکمل کرنے والے، کالج فارغ التحصیل اور یونیورسٹی کے آخری سال کے طلبہ استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس اوپن اولمپیاڈ کے ذریعے امیدواروں کو اپنی تعلیمی صلاحیتیں آزمانے کا موقع دیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر وہ روس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

روسی سفارت خانے کے مطابق، نمایاں کارکردگی دکھانے والے امیدواروں کو روسی حکومت کے تعلیمی کوٹے کے تحت آر یو ڈی این یونیورسٹی میں مکمل مفت تعلیم دی جائے گی۔

داخلے کے لیے امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگی، اور ابتدائی مرحلے میں آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں