یوکرین کے 379 ڈرون حملے، روس میں ہلاکتیں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

روس میں یوکرین کے ڈرون حملوں سے 8 ہلاکتیں اور 86 افراد زخمی ہوئے۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے ان حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوکرین کے 379 ڈرون حملے، روس میں ہلاکتیں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

ماسکو: (رائیٹ ناؤنیوز) روسی وزارت دفاع نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون حملے ہوئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 86 زخمی ہوئے ہیں۔ روسی فضائی دفاعی نظام نے 379 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

حکام کے مطابق ڈرونز کو کئی علاقوں میں مار گرایا گیا، جن میں بیلگورود، بریانسک، کرسک، اور ماسکو ریجن شامل ہیں۔ ماسکو کے میئر کے مطابق رات بھر میں تقریباً 370 ڈرون ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔

تامبوف ریجن میں وائلڈ بیریز کے لاجسٹکس مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 7 افراد ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں سے 22 افراد ہسپتالوں میں ہیں۔ ماسکو ریجن میں بھی ایک شخص کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

حملے کی وجہ سے تیل ذخیرہ کرنے کے مرکز میں آگ لگی۔ حکام نے زچگی ہسپتال سے خواتین اور بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ وائلڈ بیریز کے گودام میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

واضح رہے کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے دہشت گردی کے مقدمات درج کیے ہیں۔ روسی حکام نے ان حملوں کو شہری آبادی کے خلاف دہشت گردی قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ سے رابطہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں