کراچی میں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا آغاز کل سے ہوگا

19 ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 22 تا 24 جنوری کو کراچی میں منعقد ہوگی، جہاں تعمیراتی صنعت کے ماہرین شرکت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)19 ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 22 تا 24 جنوری 2026 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ اس نمائش میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اور ایس آئی ایف سی کی معاونت شامل ہوگی، جہاں 25,000 سے زائد تجارتی وفود، بلڈرز، ڈویلپرز، کنٹریکٹرز، آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور صنعتی ماہرین شرکت کریں گے۔

نمائش میں تعمیراتی مشینری، بلڈنگ میٹریلز، اسٹیل، ماربل، سیمنٹ، کیمیکلز اور الیکٹریکل و مکینیکل سلوشنز پیش کیے جائیں گے۔ بلڈ ایشیا میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس پراپ ٹیک کنونشن کا بھی انعقاد ہوگا، جس میں اسمارٹ سٹیز، ڈیجیٹل کنسٹرکشن، گرین بلڈنگز اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجیز پر ماہرین کی تقاریر و پینل مباحثے شامل ہوں گے۔

کانفرنس میں کراچی کی ٹاپ 10 یونیورسٹیاں اپنے ریسرچ اور انوویشن منصوبے پیش کریں گی۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے اور جدید صنعتوں کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان صنعتی شعبہ میں جدت، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت کے ذریعے خطے میں اپنی مستحکم شناخت قائم کر رہا ہے، جو عالمی دلچسپی کا محور بنتی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں