کینیڈین وزیراعظم نے نیٹو پر حملے کو پورے اتحاد پر حملہ قرار دیتے ہوئے گرین لینڈ کی حمایت کا اعلان کیا۔
ڈاووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینیڈین وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے کسی ایک ملک پر حملہ پورے اتحاد پر حملہ تصور ہوگا، اور انہوں نے گرین لینڈ اور ڈنمارک کی حمایت کا اعادہ کیا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا کی تجارتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بلیک میلنگ قرار دیا اور کہا کہ امریکا یورپ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ڈنمارک کی وزیراعظم نے کہا کہ خودمختاری، شناخت اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کیلئے اپنی خدمات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کے بغیر نیٹو آج موجود نہ ہوتا۔











