کیا ٹرمپ کا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ لے گا؟

امریکی صدر ٹرمپ نے ‘بورڈ آف پیس’ کو اقوام متحدہ کی جگہ لینے کی تجویز دی ہے، جبکہ عرب امارات اور سعودی عرب نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کی جگہ لینے کا عندیہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں ‘بورڈ آف پیس’ اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے، مگر فی الحال وہ عالمی ادارے کو کام جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی صلاحیتوں کے حامی ہیں، مگر ادارہ مکمل صلاحیت کے مطابق کام کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس امن کے قیام کی گنجائش ہے، مگر عملی طور پر ادارہ ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر سکا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

سعودی عرب نے بھی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت کر دی ہے۔ بورڈ کے چارٹر کے مطابق رکن ممالک کی مدتِ رکنیت زیادہ سے زیادہ 3 سال ہو گی اور تجدید چیئرمین کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں