ٹرمپ کا گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان نیٹو میں تناؤ کا باعث بنا۔ یورپی یونین نے تجارتی اقدامات پر غور شروع کر دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے اپنے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس سے نیٹو اتحاد میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے اور یورپی یونین نے امریکا کے خلاف تجارتی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے گفتگو کے بعد بیان دیا کہ گرین لینڈ امریکی قومی سلامتی کے لیے اہم ہے اور امریکا کا مؤقف حتمی ہے۔
یورپی یونین نے امریکا کے خلاف ممکنہ جوابی اقدامات کے تحت امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے اور سرمایہ کاری و بینکاری کے شعبے کو نشانہ بنانے کا آپشن پر غور شروع کیا ہے۔ ڈنمارک کی وزیرِ معیشت اسٹیفنی لوز نے کہا کہ یہ معاملہ پورے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کا سوال بن چکا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے درمیان ایسا حل نکل آئے گا جو دونوں کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔ روس کے وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا قدرتی حصہ نہیں، جس پر یورپی دارالحکومتوں میں تشویش ہے۔











