آئینی عدالت میں پٹیشنز کی کمی پر اسد قیصر کی تشویش

اسد قیصر نے عدالتوں میں انصاف کی کمی اور عوامی حقوق کے دباؤ پر تشویش ظاہر کی اور 8 فروری کو احتجاج کی کال دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئینی عدالت میں پٹیشنز کی کمی پر اسد قیصر کی تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے عدالتوں میں انصاف کے فقدان اور عوامی حقوق پر دباؤ کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ہماری جائز پٹیشنز نہیں سنی جاتیں تو ہم کہاں جائیں؟ کیا ہمیں اقوام متحدہ یا انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس جانا پڑے گا؟

اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوام کے بنیادی اور جمہوری حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور عدالتوں پر اعتماد ختم ہونے سے ملک کا نظام چلنا ممکن نہیں۔ آئینی عدالت میں صرف دو پٹیشنز پیش ہونا اعتماد کے فقدان کا ثبوت ہے۔ اتنی بڑی عدالتی عمارتیں ہوں مگر انصاف نہ ہو تو بے معنی ہیں۔

سابق اسپیکر نے عوام کو 8 فروری کو پرامن احتجاج کی کال دی اور کہا کہ یہ احتجاج بانی کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حق کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو دکھائیں گے کہ یہاں جمہوریت نہیں رہی، جمہوریت عوام کی آزادیوں سے مشروط ہوتی ہے۔

اسد قیصر نے وکلا برادری سے انصاف کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی مثال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بنیادی حقوق کی جنگ انشاءاللہ جیتیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں