علامہ راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے، مختلف سینیٹرز نے ان کو مبارکباد دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔\n\nسینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سنبھال لی ہے جبکہ اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اور طارق فضل سمیت دیگر سینیٹرز نے انہیں مبارکباد دی ہے۔\n\nیہ تقرری سینیٹ کے رولز اور قوانین کا بغور جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے۔ شبلی فراز کی نشست خالی ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔















