کراچی کی بیشتر عمارتوں میں فائر سیفٹی کی شدید کمی کا انکشاف

کراچی کی بلند عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ میں سنگین خامیاں سامنے آئیں، رپورٹ میں 77 فیصد عمارتوں میں فائر فائٹنگ آلات کی کمی کا انکشاف ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کی بیشتر عمارتوں میں فائر سیفٹی کی شدید کمی کا انکشاف

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ فائربریگیڈ کی جانب سے دو سال قبل کیے گئے فائر سیفٹی آڈٹ میں شہر کی بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی کی شدید کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 2023 میں شہر کی بلند عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ یکم جنوری 2024 کو کمشنر کراچی کو بھیجی گئی۔ رپورٹ میں شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ قائدین اور طارق روڈ پر 235 سے زائد عمارتوں کا سروے کیا گیا، جن میں سنگین خامیاں سامنے آئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ 77 فیصد عمارتوں میں فائر فائٹنگ کا سامان موجود نہیں ہے۔ آڈٹ رپورٹ نے عمارتوں کے مالکان اور مکینوں کو فائر سیفٹی کے اقدامات یقینی بنانے کی سفارش کی اور متعلقہ اداروں کو ایسی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا مشورہ دیا۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر 45 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 29 کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔ اگر خامیوں پر توجہ نہ دی گئی تو مستقبل میں بھی ایسے واقعات کے رونما ہونے کا اندیشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں