مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام کی بقا آزمائشوں میں ہے، اور ہر انسان کو اپنے اعمال کی قبولیت کے لیے نیت پر دھیان دینا چاہیے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں، بلکہ آزمائشوں سے گزرنا ضروری ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مقصد بڑوں کے نصب و العین کو زندہ رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو ایک دن دنیا سے رخصت ہونا ہے، اور اس کے اعمال کی قبولیت کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ اسلام اعتدال کا مذہب ہے، اور اگر اعتدال نہ ہو تو دنیا میں افراط و تفریط پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے حضور ﷺ کی تعلیمات کو معلم اور مربی کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ہمارے مدارس میں ادب کی تعلیم دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب حکمران کی قوت باطلہ حرکت میں آتی ہے تو اس کے مقابلے میں حق کی آواز کھڑی ہوتی ہے۔













