چودہ ہزار میگاواٹ غیرفعال بجلی کے 2.2 کھرب روپے وصولی کا انکشاف

کراچی میں عوام سے 14 ہزار میگاواٹ غیرفعال بجلی کے 2.2 کھرب روپے وصول کرنے کا انکشاف ہوا، نیپرا سے لوڈشیڈنگ پر رپورٹ طلب۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
14 ہزار میگاواٹ غیرفعال بجلی کے 2.2 کھرب روپے وصولی کا انکشاف

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ عوام سے 14 ہزار میگاواٹ غیرفعال بجلی کے 2.2 کھرب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ نیپرا سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر زیر التوا سروے رپورٹ دو دن میں طلب کی گئی ہے۔

اجلاس سندھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نیپرا حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود صارفین سے بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔

سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ ملک میں بجلی کی فراہمی کے مسائل ہیں جبکہ آئی پی پیز کی جانب سے عوام کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ چیئرپرسن کمیٹی نے آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرانے کی سفارش کی۔

دیگر متعلقہ خبریں