ایرانی ریال کی قیمت میں کمی نے پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں افراتفری پیدا کر دی ہے۔ مجاز منی چینجرز کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 1 کروڑ ریال کی قیمت پاکستان میں 5 ہزار روپے رہ گئی۔
ایرانی سینٹرل بینک نے نئی سرکاری شرح جاری کی ہے، جس کے مطابق پاکستانی روپے سمیت دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ریال کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی۔
بینک کے مطابق 1 امریکی ڈالر کی سرکاری قیمت 1,436,205 ریال ہو گئی ہے جبکہ 1 یورو کی قیمت 1,633,131 ریال تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے برعکس، ایران کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 18 لاکھ 60 ہزار سے 18 لاکھ 90 ہزار ریال کے درمیان چل رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد 2 کھرب ریال کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔















