ایرانی میزائل حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے عالمی منڈی متاثر۔
ٹوکیو: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اضافہ ابتدائی ایشیائی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 3 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے داغے گئے میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد سرمایہ کاروں میں مشرق وسطیٰ کی توانائی سپلائی پر اثرات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.67 فیصد اضافے سے 82.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 3.39 فیصد اضافے کے ساتھ 86.94 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق کشیدگی کی صورت میں سرمایہ کار تیل کی رسد کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت عالمی توانائی منڈی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔














