ڈنمارک کا گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں فوری جواب کا اعلان

ڈنمارک نے گرین لینڈ پر ممکنہ حملے کے جواب میں فوری کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ حملے کی صورت میں جواب سخت ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈنمارک کا گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں فوری جواب کا اعلان

کوپن ہیگن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈنمارک کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اگر گرین لینڈ پر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو ڈینش فوج احکامات کا انتظار کیے بغیر فوری فائر کھول دے گی۔ یہ بیان امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے معاملے پر سخت بیانات کے بعد سامنے آیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا خود مختار علاقہ ہے اور اس کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ حملے کی صورت میں جواب سخت ہوگا۔ڈنمارک کی وزارت دفاع کے مطابق فوج کو 1952 کے ایک پرانے حکم کے تحت یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ کسی بھی غیر ملکی طاقت کی جانب سے خطرے کی صورت میں فوراً کارروائی کی جائے۔ یہ حکم 1940 میں نازی جرمنی کے حملے کے بعد بنایا گیا تھا۔ڈنمارک کی وزیراعظم نے بھی گرین لینڈ کو امریکی علاقہ بنانے کی کوششوں پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے نیٹو ملک پر حملہ کیا تو نیٹو اتحاد کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو امریکا خود کارروائی کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں