قومی اسمبلی کی صحت کمیٹی کا اجلاس، اینٹی بائیوٹک کے بڑھتے استعمال پر تشویش کا اظہار

قومی اسمبلی کی صحت کمیٹی کے اجلاس میں اینٹی بائیوٹک کے بڑھتے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر صحت نے جانوروں کی ادویات کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی کی صحت کمیٹی کا اجلاس، اینٹی بائیوٹک کے مسائل پر گفتگو

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چئیرمین مہیش ملانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اینٹی بائیوٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش ظاہر کی گئی۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک کی زیادتی کے باعث مریضوں کے ٹھیک ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔ دنیا میں لوگ تین دن میں صحت یاب ہوتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں یہ عمل آٹھ دن تک جاری رہتا ہے۔

کمیٹی میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ جانوروں کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات کا اثر انسانوں پر بھی پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ دو دن کے اندر ڈسکاونٹ پر ملنے والی ادویات کی رپورٹ پیش کریں۔ عالیہ کامران نے بھی ڈسکاونٹ والی ادویات کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران پارلیمنٹرینز کو 69 فیصد ڈسکاونٹ پر دی جانے والی ادویات کے معیار پر بحث ہوئی۔ ڈریپ حکام نے بتایا کہ سولہ ادویات کے سیمپل لیے گئے ہیں۔ ممبر شازیہ ثوبیہ نے وزارت صحت کی جانب سے مکمل معلومات کی عدم فراہمی پر اعتراض کیا اور کہا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے متعلقہ سوالات کے جوابات آئندہ اجلاس میں دیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں