آئس لینڈ کے قریب امریکی قبضے پر روس نے اسے بحری قزاقی قرار دیا اور جنگی کارروائی کی دھمکی دی۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے اعلان کیا ہے کہ آئس لینڈ کے قریب امریکی کوسٹ گارڈ اور فوج کی جانب سے روسی آئل ٹینکر میری نیرا پر قبضہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اسے بحری قزاقی قرار دیا ہے۔
روس کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ امریکی فوج نے جہاز پر سوار ہونے کے بعد میری نیرا سے رابطہ منقطع کر دیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سمندری قانون کے تحت آزادانہ سفر کے حق پر زور دیا۔
نائب چیئرمین ڈیفینس کمیٹی الیکسی زورالوو نے کہا ہے کہ امریکا کو جنگی جواب دیا جائے گا، اور امریکی جہازوں پر حملہ کرنے کی تجویز دی۔ روس نے امریکی قید میں موجود عملے کے ساتھ انسانی سلوک کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یہ واقعہ امریکی دباؤ کی مہم کا حصہ ہے، جس میں وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری بھی شامل ہے۔ روس نے وینزویلا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔












