بین الاقوامی کمپنی نے ممکنہ زہریلے مادے کی موجودگی کے خدشے پر بچوں کے بیبی فارمولا کو یورپ کے مختلف ممالک سے واپس منگوا لیا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور بین الاقوامی فوڈ کمپنی نے اپنے مخصوص بیبی فارمولا کو ممکنہ زہریلے مواد کی موجودگی کے خدشے پر یورپ کے مختلف ممالک سے واپس منگوا لیا ہے۔
صحت کے حکام اور کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ فارمولا دودھ میں شامل ایک جزو بچوں میں ہیضہ اور فوڈ پوائزننگ جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ احتیاطی تدبیر کے تحت بیبی فارمولا کے مخصوص بیچز برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ سے واپس منگوائے گئے ہیں۔
آفیشل نوٹسز کے مطابق ان مصنوعات میں سیرولائڈ نامی زہریلا مادہ شامل ہوسکتا ہے، جو بیکیلس سیریس بیکٹیریا سے پیدا ہوتا ہے اور متلی، قے، پیٹ میں شدید مروڑ اور ہیضے جیسی علامات پیدا کر سکتا ہے۔
والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیچ کوڈز چیک کریں اور مذکورہ بیچز کو استعمال نہ کریں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ متاثرہ مصنوعات کی مکمل رقم واپس کی جائے گی اور تحقیقات جاری ہیں۔















