دبئی پولیس کا جعلی ورک ویزا اسکیموں پر انتباہ

دبئی پولیس نے جعلی ورک ویزا اسکیموں سے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے۔ پولیس نے قانونی چینلز کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کی تاکید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی پولیس کا جعلی ورک ویزا اسکیموں پر انتباہ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ورک ویزا اسکیموں اور ویزا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن اینٹی فراڈ سینٹر نے بیان دیا کہ "ویزے کی فراڈ آفرز” کے ذریعے لوگوں سے پیسہ بٹورا جا رہا ہے اور ایسے دھوکہ دہی کے طریقوں سے بچنا ضروری ہے۔

پولیس نے زور دیا ہے کہ جعلی ویزا اسپانسرشپ کے جھوٹے وعدے کرنے والوں سے محتاط رہیں۔ اس وقت بڑی تعداد میں فراڈیے روزگار کے لالچ میں لوگوں سے پیسہ ہتھیانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دبئی پولیس نے واضح کیا کہ دبئی میں ملازمت صرف سرکاری چینلز اور قانونی طور پر لائسنس یافتہ ریکروٹمنٹ اداروں کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔ غیر قانونی طریقوں اور گارنٹی ویزے کی پیشکش کرنے والوں سے بالخصوص محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

پولیس نے مشورہ دیا کہ اگر کوئی جعلی ویزا اسکیم کا شکار ہو جائے تو فوراً پولیس سے رابطہ کریں اور اطلاع دیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک ویزا آفر آن لائن نظر آئے تو فوراً رپورٹ کریں تاکہ کوئی اور شخص "جعلی ویزا فراڈ” کا شکار نہ ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں