صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں، لیکن ہم بے بس بھی نہیں ہیں۔ اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین کے ذریعے تمام مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم اور پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدا کرے نیا سال ملک کے لیے خوشحالی، ترقی اور استحکام کی نوید لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2025 کا سال دفاعِ وطن کے لحاظ سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔













