نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیق شروع کر دی

نادرا نے چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کروا دی، بزرگوں کو فنگر پرنٹس کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نادرا نے چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق شروع کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نادرا نے شہریوں کے فنگر پرنٹس میں دشواری کو حل کرتے ہوئے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ اس اقدام کا آغاز بزرگوں اور طبی مسائل کے شکار افراد کے لیے کیا گیا ہے تاکہ انہیں فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کی ہے جس سے بائیومیٹرک کی تعریف وسیع ہو گئی ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ 20 جنوری سے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوگا۔

نادرا کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ شہریوں کو معمولی فیس کے عوض جاری کیا جائے گا جس پر تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ ہوگا۔ یہ سرٹیفکیٹ 7 دن کے لیے قابل استعمال ہوگا، جبکہ نادرا نے سرکاری و نجی اداروں سے اس نظام کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کی درخواست بھی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں