ٹرمپ کی نیتن یاہو کے لیے معافی کی درخواست، اسرائیلی صدر کو خط

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو معافی دینے کی درخواست کی، جبکہ نیتن یاہو کرپشن مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو ایک خط میں درخواست کی ہے کہ وہ کرپشن مقدمات میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو معافی دینے پر غور کریں۔ ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات سیاسی اور بلاجواز ہیں، جبکہ وہ ایران کے خلاف امریکی پالیسی میں ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

نیتن یاہو طویل عرصے سے کرپشن کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن پر 2019 میں تین مقدمات میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کاروباری شخصیات سے تقریباً 7 لاکھ شیکل مالیت کے تحائف وصول کیے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، صدر کی جانب سے کسی کو معافی دینے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست باقاعدہ قانونی طریقۂ کار کے تحت جمع کروائی جائے۔ اکتوبر میں اپنے اسرائیل کے دورے کے دوران بھی ٹرمپ نے کینیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی صدر پر زور دیا تھا کہ نیتن یاہو کو معاف کر دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں