پنجاب اسمبلی کسی کی ماسی کا گھر نہیں کہ جو جیسے مرضی آکر چھلانگیں مارتا پھرے۔ ملک احمد خان

لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ سزا یافتہ افراد اسمبلی آئے، جن کا ماضی میں جلاؤ گھیراؤ میں کردار رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ سزا یافتہ افراد کی پنجاب اسمبلی آمد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ سزا یافتہ افراد پنجاب اسمبلی آئے ہیں، جو پہلے بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث رہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ اس مائنڈ سیٹ کے پیچھے کون ہے؟ جو مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتے، وہ اسمبلی کا احترام کیسے کریں گے۔ مریم نواز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی جبکہ واقعہ کی اعلیٰ سطح انکوائری کی گئی۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اسمبلی کی کارروائی قواعد کے مطابق ہوتی ہے اور سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے رہنے چاہئیں تاکہ وفاق مضبوط ہو۔ اسمبلی میں داخلے کے لیے اجازت نامہ ضروری ہوتا ہے اور سیکیورٹی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

اسپیکر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر خوشی ہوئی مگر غیرمتعلقہ افراد کو اسمبلی لایا گیا جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا، اور مسلح افراد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں