پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی شامل نہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان کی کندھے کی سرجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بابر اعظم اور شاہین آفریدی اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ حارث رؤف کو بھی منتخب نہیں کیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری کو سری لنکا روانہ ہوگی، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے تحت نوید اکرم چیمہ منیجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور ایشلے نوفکی بولنگ کوچ ہوں گے۔















