واشنگٹن ٹائمز کے مطابق، 2025 میں امریکا کی انڈیا فرسٹ پالیسی کا اختتام ہوا اور پاکستان کو جنوب ایشیا میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واشنگٹن ٹائمز کے ایک آرٹیکل میں انکشاف ہوا ہے کہ 2025 میں پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے، جس سے انڈیا فرسٹ دور کا اختتام ہوا۔
آرٹیکل کے مطابق، پاکستان جو پہلے سفارتی طور پر تنہا تھا، اب جنوبی ایشیا میں امریکی پالیسی کا اہم ستون بن گیا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر جنگ کے دوران پاکستان کی غیر متوقع عسکری کارکردگی بنی، جس نے امریکی صدر کو حیران کر دیا۔
اس جنگ میں پاکستان کی عسکری نظم و ضبط اور اسٹریٹجک توجہ نے ٹرمپ کو متاثر کیا، جبکہ بھارت کے ردعمل نے امریکا کو ناگوار گزرا۔ نتیجتاً، واشنگٹن میں پاکستان کی حیثیت مزید مضبوط ہو گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کے قریبی حلقوں میں نمایاں شخصیت کے طور پر ابھرے۔ امریکا نے انہیں ‘Disciplined Dark Horse’ اور ‘Deliberate Mystery’ جیسے القابات سے نوازا۔
آرٹیکل میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کو ایران اور غزہ کے معاملات میں قابلِ اعتماد ذریعے کے طور پر دیکھتا ہے۔ نئی امریکی پالیسی کی پائیداری بھارت اور پاکستان کے رویے پر مشروط رہے گی۔

![امریکا کی انڈیا فرسٹ پالیسی کا اختتام، پاکستان کو اہمیت [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14142_2025-12-22_10-24-23.webp)










