مری میں برفباری کے دوران ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری میں برفباری کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری، سیاحوں کو ہدایات دی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مری میں برفباری کے دوران ٹریفک ایڈوائزری جاری [Draft]

مری: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مری میں متوقع برفباری کے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر عمران رزاق نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کے دوران مری میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر عمران رزاق خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ برفباری کے دوران مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں اور اپنی گاڑی کا فیول ٹینک بھر کر آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برفباری کے دوران کسی بھی صورت روڈ پر نو پارکنگ ایریا میں گاڑی پارک نہ کریں اور ڈبل لائن نہ بنائیں۔ ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سفر محفوظ اور آسان ہو سکے۔

عمران رزاق نے کہا کہ کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں