احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں 17 سال قید کی سزا سنائی، بیرسٹر عقیل ملک نے اسے آئین کے مطابق قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)بیرسٹر عقیل مل نے اپنے ایک بیان میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کو سزا اسنائےجانے کے فیصلے کو آئین و قانون کے عین مطابق قرار دیاہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بلگری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوائی اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بیان دیا کہ تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا اور تحفہ کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا۔
احتساب عدالت کے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں فیصلہ سنایا، جس کے مطابق دونوں کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال کی سزا اور 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔

![عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس2میں سزا آئین و قانون کے عین مطابق ہے۔بیرسٹر عقیل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13473_2025-12-20_07-37-07.webp)











