بھارت پہلگام حملے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام، یو این رپورٹ

یو این رپورٹ میں بھارت پہلگام حملے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر اعتراضات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت پہلگام حملے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام، یو این رپورٹ [Draft]

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوامِ متحدہ کے خصوصی ماہرین نے ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے جس میں بھارت کے اقدامات کو اقوامِ متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکا۔

یو این رپورٹ کے مطابق، 7 مئی کو بھارت نے پاکستان کی حدود میں فوجی طاقت کا استعمال کیا، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حملوں کے دوران مساجد متاثر ہوئیں اور شہری جاں بحق ہوئے۔

اقوامِ متحدہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور پاکستان کے آبی حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ پاکستان نے بھارتی کارروائی کی مذمت کی اور سلامتی کونسل کو مطلع کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے اور جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔ بھارت کو 60 دن میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی، مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں