بھارت سندھ طاس معاہدہ کومسلسل نقصان پہنچانےکی کوشش کررہاہے۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے معاہدہ سندھ طاس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، یہ کاروائیاں پاکستان کی زراعت اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت سندھ طاس معاہدہ کومسلسل نقصان پہنچانےکی کوشش کررہاہے۔ اسحاق ڈار [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے معاہدہ سندھ طاس کو مسلسل نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلیاں پاکستان کے لیے تشویشناک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 30 اپریل سے 21 مئی اور 7 دسمبر سے 15 دسمبر تک ان تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت نے بغیر کسی پیشگی اطلاع یا معلومات کے چناب میں پانی چھوڑ دیا، جو معاہدہ سندھ طاس کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو وضاحت کے لیے خط لکھا ہے۔

ڈار نے کہا کہ بھارت کی یہ کاروائیاں پاکستان کی زراعت، خوراک اور اقتصادی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ہائیڈرو پاور منصوبے معاہدے کی تکنیکی خصوصیات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے معاہدے کی مشترکہ نگرانی اور معلومات کی شراکت داری بھی روک دی ہے، جس سے پاکستان کو سیلاب اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید برآں، بھارت نے ثالثی کے عمل کو بھی سبوتاژ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں