سندھ میں کپاس کی پیداوار پنجاب سے 16 فیصد زیادہ

سندھ میں کپاس کی پیداوار پنجاب سے 16 فیصد زیادہ، کاٹن سیکٹر کے لیے تشویش کی لہر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں کپاس کی پیداوار پنجاب سے 16 فیصد زیادہ [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ میں کپاس کی پیداوار پنجاب کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر نے کاٹن ایئر 2025-26 کے لیے پنجاب میں 34 لاکھ 60 ہزار ایکڑ پر کپاس کی کاشت اور 55 لاکھ 53 ہزار گانٹھوں کا ہدف مقرر کیا تھا، جبکہ سندھ کے لیے 15 لاکھ 56 ہزار ایکڑ پر کاشت اور 40 لاکھ 40 ہزار گانٹھوں کا ہدف تھا۔ تاہم 15 دسمبر تک پنجاب میں 24 لاکھ 53 ہزار اور سندھ میں 28 لاکھ 48 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔

یہ صورتحال کاٹن سیکٹر کے لیے تشویش کا باعث بنی ہے، کیونکہ سندھ کا پیداواری ہدف پنجاب کے مقابلے میں 37 فیصد کم تھا، مگر پیداوار میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق، ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 15 دسمبر تک 53 لاکھ گانٹھوں کے مساوی کپاس پہنچ چکی ہے۔ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 24 لاکھ 53 ہزار اور سندھ میں 28 لاکھ 48 ہزار گانٹھیں ریکارڈ کی گئیں، جو پچھلے سال کی نسبت پنجاب میں 5 فیصد کم اور سندھ میں 3 فیصد زائد ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں