تباہ کن سیلاب کے بعد خشک سالی سے پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی

ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد خشک سالی سے پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 44 فیصد کم ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تباہ کن سیلاب کے بعد خشک سالی سے پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد خشک سالی کی وجہ سے قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 44 فیصد کم ہو گیا ہے۔

واپڈا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ جو 9 اکتوبر کو ایک کروڑ 33 لاکھ سولہ ہزار ایکڑ فٹ تھا، اب کم ہو کر 59 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔

دو ماہ کے دوران منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 36 فٹ، تربیلا ڈیم میں 101 فٹ اور چشمہ بیراج میں 7 فٹ کم ہو گئی ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی آمد دو ہزار کیوسک اور اخراج صفر ہو گیا ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 18 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔

واپڈا کے مطابق، دریائے جہلم میں پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج برابر 8 ہزار 100 کیوسک ہے۔

ملک میں پانی کی قلت کی یہ صورتحال زرعی اور دیگر شعبوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے جس سے معیشت پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں