سردیوں میں بغیر گیزر کے پانی گرم کرنے کے لیے تھرماکول، ببل ریپ اور دیگر قدرتی طریقے استعمال کریں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانے کا خوف ہر کسی کو ہوتا ہے، خاص طور پر دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں جب سردی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ گیزر یا امیرشن راڈ کا استعمال مہنگا ہونے کے باعث مشکل ہوتا ہے۔
اس مسئلے کا حل قدرتی اور کم خرچ طریقوں میں موجود ہے۔ چھت پر رکھی پانی کی ٹنکی کو بغیر اضافی خرچ کے گرم رکھنے کے لیے تھرماکول یا ببل ریپ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تھرماکول کی چادر ٹنکی کے گرد لپیٹنے سے ٹھنڈی ہوا اندر نہیں آتی اور پانی گرم رہتا ہے۔ ببل ریپ بھی انسولیشن کا کام کرتا ہے جس سے پانی دیر تک گرم رہتا ہے۔
اگر ٹنکی کھلی چھت پر ہے تو اسے ترپال یا لکڑی کے شیڈ سے ڈھانپیں تاکہ سرد ہوا اور اوس کا اثر نہ پڑے۔ ٹنکی کو سایہ دار رنگوں سے پینٹ کریں تاکہ سورج کی روشنی جذب ہو سکے۔
یہ سادہ اور قدرتی طریقے نہ صرف پانی کو گرم رکھتے ہیں بلکہ بجلی کے بل میں بھی کمی کرتے ہیں۔















