ملک میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی، ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات نے 18 دسمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 دسمبر تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور 18 دسمبر تک بارش، برفباری سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مری، گلیات اور دیگر مقامات پر بھی مطلع ابرآلود رہے گا۔

بالائی خیبرپختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 13 سے 15 دسمبر مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی علاقوں پر اثر انداز ہوگا جس سے دھند کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے جس کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیاح اور مسافر پہاڑی علاقوں کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں