ہارون آباد کی شادی میں نوٹ، موبائل اور ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل

ہارون آباد کی شادی میں نوٹ، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہارون آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہارون آباد میں ایک شادی کی تقریب میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کی تقریب میں مہمانوں پر نوٹ نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل فونز اور سوٹ بھی تقسیم کیے گئے، جس کے باعث تقریب کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی۔

شہریوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے، کچھ نے تقریب کو یادگار کہا جبکہ بعض نے اسے فضول خرچی قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں