سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کو جعلسازی اور دھمکیوں کے الزامات پر نوٹس جاری کر دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کے خلاف جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات کی درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں درخواست گزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او انیس شیخ نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان لیا اور جعلی پے آرڈر دیا۔ رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دی جاتیں ہیں اور منشیات کا جعلی مقدمہ بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ایس ایچ او انیس شیخ کے خلاف کارروائی کی جائے، مقدمہ ختم کیا جائے اور رقم کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو 23 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔















