اسلام آباد میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، جس کا مقصد 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا۔ ڈی سی اسلام آباد نے فیض آباد بس اڈے پر ایک مسافر بچے کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ایسٹ، اے سی سٹی، انسداد پولیو اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

پولیو مہم کا حدف 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو قطرے پلانا ہے جس کے لیے 7 ہزار 62 ممبران اور 805 سپروائزر شامل کیے گئے ہیں۔ پولیو ٹیمیں 80 یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی اور تمام اسکولز، عوامی مقامات اور ہسپتالوں میں بھی ٹیمیں موجود ہوں گی۔

ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور والدین کے تعاون سے پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیو ٹیمیں کسی علاقے تک نہ پہنچ سکیں تو شہری لازمی آگاہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں