خود پر قابو پانے والے بچوں کےکامیابی کا راز

ڈاکٹر والٹر مشل کی تحقیق نے ظاہر کیا کہ خود پر قابو پانے والے بچے زندگی میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈاکٹر والٹر مشل نے تقریباً 50 سال قبل 90 بچوں پر ایک تحقیق کی جس میں مارش میلو کینڈی کو ان کے صبر کا امتحان بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ بچوں کو کہا گیا کہ جو بچے 15 منٹ تک مارش میلو نہیں کھائیں گے انہیں ایک اور مارش میلو دیا جائے گا۔ نتائج میں سامنے آیا کہ جن بچوں نے مارش میلو نہیں کھائے تھے وہ زندگی میں زیادہ کامیاب رہے۔

مشل نے 40 برس تک ان بچوں کی زندگیوں کا مشاہدہ کیا اور دیکھا کہ وہ بچے جو اپنی خواہشات پر قابو رکھتے تھے وہ زندگی میں خوشحال، صحت مند اور کامیاب رہے۔ ان کے معاشرتی تعلقات بھی مضبوط تھے۔ اس کے برعکس، جو بچے مارش میلو فوراً کھا گئے تھے، ان کی زندگی میں مشکلات زیادہ تھیں، جیسے معاشی عدم استحکام اور خراب تعلقات۔

بعد کی تحقیقات میں بھی مشل کے نتائج کی تصدیق ہوئی جن میں بچوں کی خود پر قابو پانے کی صلاحیت کو ان کی زندگی کی کامیابی سے جوڑا گیا۔ والدین کی طرف سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کی وجہ سے بچوں کا والدین پر بھروسہ کم ہوتا ہے جس سے ان کے خود پر قابو رکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

بچوں میں خود پر قابو پانے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے انہیں دو آپشنز دیے جائیں جیسے پہلے پڑھنا یا کھیلنا، ورزش کرنا یا موبائل استعمال کرنا۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ وعدے پورے کریں تاکہ ان کا بھروسہ بحال رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں