ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی اور دھند کی شدت میں اضافہ، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 398 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 542، گوجرانوالہ 398، راولپنڈی 352 اور پشاور میں 325 ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، اور موٹروے ایم 4 شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج تک بند کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 پر ملتان سے ظاہر پیر تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔















