سندھ حکومت نے فوڈ اتھارٹی میں ای چالان نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عوام کو بہتر سہولیات ملیں گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے فوڈ اتھارٹی میں ای چالان نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن پر بریفنگ دی۔
وزیر خوراک نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم متعارف کروائے جائیں گے، جس سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم ہوں گی۔
مخدوم محبوب الزمان نے غیر معیاری خوراک کے خلاف حالیہ کارروائیوں اور محکمے میں ویٹ سٹاک پالیسی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔















