امریکی نائب صدر نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ کیا اور ایران پر دباؤ بڑھانے کی بات کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے 150 کروڑ بیرل تیل گزرا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر اختیار عملی طور پر ختم ہوچکا ہے۔
امریکی نائب صدر نے زور دیا کہ ایران کو بحری جہازوں پر حملے روکنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ حملے بند نہیں ہوتے، ایران سے مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا نے کبھی جنگ میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ ایرانی میڈیا کی شادی کی تقریب پر حملے کی رپورٹس پر شک ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کے لئے تیار ہے۔ جے ڈی وینس کے مطابق بیجنگ تہران پر دباؤ ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔















