امریکی فوج کی ایران میں شادی پر حملے کی تحقیقات شروع، ممکنہ غلطیوں کا جائزہ

امریکی فوج نے ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی فوج کی ایران میں شادی پر حملے کی تحقیقات شروع، ممکنہ غلطیوں کا جائزہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی فوج نے ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں امریکی ہتھیار استعمال ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

امریکی حکام نے بتایا کہ حملے کے قریب مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے۔ ڈرون فوٹیج اور ہدف کی نشاندہی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہا ہے۔ اگر کوئی غلطی ہوئی تو اس سے سیکھا جائے گا۔ امریکی فوج کی جانب سے جلد نتائج کا اعلان متوقع ہے۔

یہ واقعہ عالمی سطح پر امریکہ کے لئے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے امریکا اور ایران کے تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب والے گھر پر حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں