بشریٰ انصاری نے طلاق کے بعد بھی ‘انصاری’ سرنیم کیوں برقرار رکھا؟

بشریٰ انصاری نے طلاق کے باوجود ‘انصاری’ سرنیم برقرار رکھنے کی وجہ مداحوں کی پہچان کو قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بشریٰ انصاری نے طلاق کے بعد بھی 'انصاری' سرنیم کیوں برقرار رکھا؟

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلاق کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ ‘انصاری’ سرنیم برقرار رکھنے کی وجہ بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو کنفیوژ نہیں کرنا چاہتیں۔

بشریٰ انصاری نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اکثر لوگ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ‘انصاری’ ہٹا دیں، لیکن وہ مداحوں کی پہچان کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ ان کا نام سرکاری کاغذات میں بشریٰ بشیر ہے۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی دونوں بیٹیاں بھی انصاری لکھتی ہیں اور ان کے سابق شوہر کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ نام صرف ایک شناخت نہیں بلکہ لوگوں کے ذہنوں میں بننے والی پہچان ہوتی ہے۔ وہ اچانک نام تبدیل کر کے لوگوں کو حیران نہیں کرنا چاہتیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی ہدایتکار اقبال انصاری سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی ازدواجی زندگی تقریباً 36 سال تک قائم رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں