محسن نقوی کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اظہار افسوس

محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا اور تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محسن نقوی کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اظہار افسوس

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا، وہ ضروری تھا اور کارکردگی کے علاوہ دیگر معاملات بھی دیکھ رہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ابھی وقت نہیں کہ کرکٹ کے علاوہ بات کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنقید کرنے والوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا۔

صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، محمد عمران جونئیر، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ احتساب کا عمل دورہ مکمل ہونے کے بعد ہونا چاہیے تاکہ مکمل تصویر سامنے آ سکے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اس کے اثرات پر غور کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں