پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی امام الحق پر پابندی لگا سکتی ہے جبکہ رضوان کو ڈسپلن کے مسائل پر بازپرس کا سامنا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو انگلینڈ سے ریلیز کیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ بورڈ نے انہیں پاکستان واپس بھیجنے کے حوالے سے انتہائی اقدامات کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق پر جعلی انجری کے باعث ایک سے دو سال کی پابندی کا امکان ہے۔ محمد رضوان کے ڈسپلن پر بورڈ کو شدید تحفظات ہیں۔
محمد رضوان سے آئندہ چند روز میں بازپرس کی جائے گی۔ مستقبل میں پاکستان کی کسی ٹیم میں ان کی شمولیت کا امکان نہیں ہے۔
یاد رہے کہ امام الحق لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ سابقہ تنازع میں نیوزی لینڈ کی پچز سے بچنے کا الزام بھی سامنے آیا تھا۔













