لندن میں صدر زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات، قومی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے پر زور دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کی ون آن ون بات چیت ہوئی۔ اس دوران محسن نقوی نے صدر زرداری کو ایک اہم پیغام پہنچایا۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر زرداری نے ملکی معاملات پر گفتگو کے دوران نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف کو دہرایا۔
صدر مملکت نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ صدر زرداری پہلے بھی قومی مسائل پر مختلف فریقوں کے ساتھ بات چیت کر چکے ہیں۔












